ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: عمارت کی پارکنگ ایریا میں لگی آگ، 5 افراد جھلسے، 52 لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا

دہلی: عمارت کی پارکنگ ایریا میں لگی آگ، 5 افراد جھلسے، 52 لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا

Mon, 30 May 2022 19:56:26    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے دواریکا کے نوادہ علاقے میں اتوار کی رات دیر گئے ایک 5 منزلہ عمارت کی پارکنگ ایریا میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس دوران 52 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس واقعہ میں 5 افراد جھلس گئے اور 10 بائیک مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، انہیں اتوار کی دیر رات تقریباً 1.30 بجے اطلاع ملی کہ دواریکا میں مین مٹیالا روڈ پر واقع 5 منزلہ رہائشی عمارت کی پارکنگ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ اطلع منے پر چار فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے وہاں موجود دس موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران 52 افراد کو بروقت بچا لیا گیا۔ ان میں سے پانچ افراد معمولی جھلس گئے۔ انہیں علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال بھیجا گیا۔ فائر آفیشل نے بتایا کہ 400 مربع گز پر بنی عمارت میں 26 فلیٹس ہیں۔ یہ پانچ منزلہ عمارت ہے۔ ان فلیٹس میں 52 افراد رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔


Share: